کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اشیاء و
خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) قانون کو ملک کے محصولات نظام کو بہتر بنانے اور
معیشت کو فروغ دینے والا قرار دیا لیکن یہ بھی کہا کہ اس کا نفاذ یکم
جولائی کی بجائے یکم اکتوبر سے کیا جانا چاہئے۔مسٹر پی چدمبرم نے آج یہاں پارٹی کی
معمول کی پریس بریفنگ میں نامہ نگاروں
سے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ملک کی ٹیکس وصولی کی صلاحیت میں سدھار
آئے گا اور نئے ٹیکس دہندگان کو اس کے دائرے میں لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ جی ایس ٹی قانون ٹیکس چوری روکنے میں بھی مفید ثابت ہوگا اور اس سے مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) بھی بڑھے گی۔